اشتہار

حکمران خوفزدہ ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما پیٹرک براؤن نے ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان کی سیاسی صورتحال اور معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کینڈین اپوزیشن رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کے مسائل کا حل جلد انتخابات میں ہے لیکن حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حکمراں اتحاد انتخابات کا راستہ روکنے کے لیے آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہا ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں قانون سب کے لیے یکساں ہو۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں 75 استقبالیہ مقامات کے ساتھ علی امین گنڈاپور کی ریلی بہت بڑی تھی، اس میں شریک لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کے ساتھ پیدل چلتے رہے۔

 

پی ڈی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ جیل اور زیرحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا۔ فسطائی حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی تحریک کو تقویت پہنچا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں