اشتہار

’سازش امریکا سے نہیں یہاں سے شروع ہوئی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف سازش امریکا سے نہیں یہاں سے شروع ہوئی تھی، پی ڈی ایم کے تمام لوگ سازش میں شامل تھے۔

رجیم جینج کو ایک سال مکمل ہونے پر عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ہمیں حکومت ملی تھی، ہمارے دور کے آخری سال میں معیشت اوپر گئی، پاکستان اس حکومت کی ایک سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہم ٹیررازم سے ٹورازم پر گئے تھے اور اب حالات واپس خراب ہوگئے، اس حکومت کو تو وہ بحران ملے ہی نہیں جو ہمیں ملے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے آتے ہی پہلے کابینہ اجلاس میں ای سی ایل سے نام نکلوائے، پھر نیب اور ایف آئی اے کو تباہ کیا، پوری ایف آئی اے کو ہمارے اوپر کیسز بنانے کے لیے لگا دیا گیا، میرے اوپر اب تک 144 کیس بن چکے ہیں جن میں سے 40 دہشتگردی کے ہیں، علی امین گنڈاپور پر غداری کا کیس بنا دیا گیا، حکومت کا کام مجھے سکیورٹی دینا ہے جو نہیں دے رہی، بنی گالہ کے گھر کے وارنٹ نکلے اور ڈی آئی جی زمان پارک لے کر آگیا، مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرانے کی کوشش کی گئی۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ پر حملے کے بعد جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا، میرے گھر پر حملہ کیا گیا یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے تھے، سارا پلان صرف مجھے راستے سے ہٹانا تھا، انہیں ڈر تھا کہ مجھے جیل میں ڈالا تو اور مقبول ہو جاؤں گا اس لیے قتل کر دو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں