اشتہار

پی ٹی آئی اور حامیوں پر ظلم کی انتہا ختم نہیں ہورہی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حامیوں پر ظلم کی انتہا ختم نہیں ہورہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لکھا کہ ’پرویز الٰہی کے گھر پر دوبارہ چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اقدام کرنے والے سمجھتے ہیں کہ اس طرح پی ٹی آئی کمزور ہوگی۔

انہوں نے لکھا کہ ایک سیاسی جماعت صرف اپنا ووٹ بینک کھونے سے کمزور ہوتی ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ووٹ بینک کھو کر کمزور ہوچکی ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ خوف پیدا کرنے کی ایسی حرکتوں سے پی ٹی آئی کے لیے ہمدردی بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمسائل میرے ہٹنے سے حل ہو جاتے ہیں تو اس کیلئے تیار ہوں، پہلے بھی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی کہتی تھی کہ اکتوبر میں الیکشن ہوں گے اب بھی مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا ان کو نظر نہیں آرہا کہ پاکستان ہر گزرتے دن کیساتھ نیچےجا رہا ہے اکتوبر میں الیکشن ہونے سے مسائل حل ہوجائیں تو بتا دیں اگر اکتوبر میں یہ مسائل حل ہوسکتےہیں تواس کیلئےبھی تیار ہوں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں