تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

چوہدری نثار نے دلیری دکھائی کہ مریم کو لیڈر نہیں مانتا: عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 300 ارب روپے باہر لے گئے اور پوچھتے ہیں کیوں نکالا؟ انہوں نے مریم نواز کو لیڈر نہ ماننے پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تعریف بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد کی پورا پاکستان مذمت کرتا ہے۔ نیب نے دونوں بھائیوں کو بلا کر بڑی توہین کردی؟ 9 سال میں شہباز شریف نے 9 ہزار ارب خرچ کر دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے پراجیکٹ بڑی بڑی کک بیکس کے لیے شروع کیے گئے۔ ملتان میٹرو سے کک بیکس کے لیے فیصل سبحان فرنٹ مین تھا۔ فیصل سبحان جس نے تحقیقات میں شہباز شریف کا نام لیا وہ غائب ہوگیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ذاتی تشہیر پر سرکاری 40 ارب خرچ کیے۔ مافیا کا سب سے بڑاجرم یہ ہے کہ انہوں نے ادارے تباہ کیے۔ ’ایک بندہ 300ارب کا پیسہ چرا کر باہر لے جائے اور کہے مجھے کیوں نکالا، کیا ن لیگ اس سے کوئی جواب نہیں طلب کرے گی‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے بڑی دلیری دکھائی کہ ان کی بیٹی کو نہیں مانتا۔ ’نواز شریف کے لیے مشرف برا ہے مگر ضیا الحق ٹھیک تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد انتخابات کا مطالبہ اس لیے کیا کہ ہم اداروں کو مضبوط کریں۔ ’ہم چاہتے ہیں کہ خواتین بھی سیاسی دھارے میں آئیں‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -