تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوازشریف چاہتے ہیں‌ کہ انھیں کرپشن کی کھلی چھوٹ مل جائے:عمران خان

اسلام آباد:‌ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شکست پر مایوسی نہیں، لودھراں میں ہماراامیدوارنیا تھا، عوام کو مطمئن نہیں کرسکا.

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں‌علی ترین کو ٹکٹ دینا مجبوری تھا. ان کے علاوہ کوئی امیدوار نہیں تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لودھراں میں ہمارا امیدوارنیا تھا، چند غلطیاں ہوئیں، مستقبل میں یہ غلطیاں نہیں‌ دہرائیں‌ گے اور 2018 کےانتخابات میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں‌ اتریں گے اور مختلف نتائج دیں گے.

عمران خان نے اپنے سیاسی حریفوں‌ کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے، یہاں‌ مافیا مسلط ہے، سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ ادارے مفلوج ہوگئے ہیں.

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اداروں میں اپنے منظور نظر افراد کو بٹھا رکھا ہے، جس کی وجہ سے ادارے نتائج نہیں‌ دے رہے. سیاسی تعیناتی راہ میں‌ رکاوٹ ہیں.

جو ہار سے ڈر جاتا ہے، وہ نواز شریف بن جاتا ہے: عمران خان

عمران خان نے پی ٹی آئی اور ن لیگ فرق واضح کرے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ماہ میں بیس جلسے کئے ہیں، نوازشریف دو ہفتے میں ایک جلسہ کررہے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا موقف ہے کہ انہیں کرپشن کی کھلی چھوٹ ہونی چاہیے.

عمران خان نے کہا کہ چار سال میں کے پی کے میں دیگر صوبوں‌ سے زیادہ معاشی ترقی ہوئی ہے، ضمنی الیکشن کے نتائج نوازشریف کے بیانیہ کی فتح نہیں. 2018کےانتخابات میں مسلم لیگ ن کاصفایا ہوجائے گا، بڑی کرپشن اوپر سےختم کی جاسکتی ہے.

واضح رہے کہ لودھراں میں‌ شکت کے بعد عمران خان نے سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے اور عوام میں‌ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. پارٹی ذرایع کے مطابق اب پی ٹی آئی مختلف شہروں میں‌ جلسے کرے گی.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -