اشتہار

ممنوعہ فنڈنگ کیس‌: عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

- Advertisement -

وکیل نعیم پنجوتھہ نےکہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔

خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ پیش ہونےکی ہدایت کررکھی ہے۔

یاد رہے ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایف آئی اے نے گرفتاری کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ حتمی منظوری کے لیے سمری ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں