تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘اس کے بولنے سے ہمیں فائدہ ہے’

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہے اس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چا ہتے لیکن جو بھی قانون توڑےگا اسےگرفت میں لیا جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا کہ پولیس اہلکارکی شہادت کےذمہ داروں،اسلحہ کوئی سیاسی رد عمل نہیں آپ جھوٹ بولیں،گولیاں برسائیں،ڈنڈے چلائیں ہم دیکھتے رہیں؟

وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ آگ لگائیں، سرپھاڑیں اورہم تماشائی بن کردیکھیں یہ نہیں ہوسکتا قانون پرسختی سے عمل ہوگا خلاف ورزی کریں گے نہ کرنے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹرپربنی گالہ واپس آنےوالے کو جھوٹ کا نیا دورہ پڑگیا 25مئی کوجوڈرکرچھپ گئےتھےاب بلوں سےباہر نکل آئےہیں 11دن پہلےکوئی نکلا نہ اب کوئی نکلےگا جن کا مال کھایا ہے وہ البتہ وصولی کےلئےبنی گالہ ضرورآسکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے انقلاب آج پشاور سے سرکاری ہیلی کاپٹر پر اکیلا بنی گالا پہنچ گیا عوام نےآپ کو مسترد کر کے اپناعوامی رد عمل دے دیا ہے عوام نے بھگوڑوں کےخلاف عوامی رد عمل دےدیاہے۔

Comments

- Advertisement -