تازہ ترین

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

عطیات انتہائی شفافیت سے متاثرین کی بحالی پر خرچ ہوں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عطیات کی نہایت شفافیت سے آفت زدہ پاکستانیوں کی بحالی پر خرچ ہوں گے۔

سیلاب متاثرین سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران عمران خان نے کہا کہ عطیات دینے پر اہلِ پاکستان خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، ہم نے بطور جماعت ہنگامی صورتِ حال میں ہمیشہ قومی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات نمایاں ہو رہے ہیں، ماحولیاتی تغیرات کے تباہ کن اثرات کے ازالے کے لیے ریاستی وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس ختم نہیں کیا جا سکتا، عدالت

قبل ازیں عمران خان کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں اسدعمر، شبلی فراز، شوکت ترین، منزہ حسین اور عمر ایوب سمیت وزارئے خزانہ پنجاب و کے پی اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون کے دوسرے مرحلے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جمع عطیات کو مربوط اور شفاف طریقے سے منتقل کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -