تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے، عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اْئی عمران خان نے صحافیوں اور وکلا سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہوا تو شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک جیسے سینئر معاملات دیکھیں گے جبکہ مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے بڑے سرپرائز دوں گا، گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے آج بھی وکلا کی میٹنگ بلائی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔

پارٹی چھوڑنے والے سے متعلق انہوں نے کہا کہ جو لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے ہیں، پارٹی کے لیے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عارف علوی آئین کے مطابق کام کریں گے، الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی، آج بھی ریفرنڈم کراکر دیکھ لیں نتائج سامنے آجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے گولیاں لگنے پر توڑ پھوڑ نہیں ہوتی تو اب کیسے ممکن تھا سب کچھ پلاننگ کے تحت ہمارے خلاف کیا گیا جب ہم عوامی طور پر جیت رہے ہیں تو ہم کیوں توڑ پھوڑ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -