اشتہار

مجھے مارنے کی کوشش کرنے والے اقتدار میں بیٹھے ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے مارنے کی کوشش کرنے والے اقتدارمیں بیٹھے ہیں اور گھبرائے ہوئے ہیں کہ اگر میں واپس آیا تو ان کا احتساب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹائمز میگزین کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کےذریعے آئے گا، انتخابات سے ہی معاشی بحالی کا سفرشروع ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نےمجھےمارنےکی کوشش کی وہ اب بھی اقتدارمیں بیٹھےہیں اور گھبرائے ہوئے ہیں کہ اگر میں واپس آیا تو ان کا احتساب کیا جائے گا، اسی لیے وہ زیادہ خطرناک ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر قمرجاوید باجوہ کرپشن کو بڑا مسئلہ سمجھتے توآج حالات مختلف ہوتے۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت زبوں حالی کا شکار ہوچکی ہے، ہم تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں۔

گذشتہ روز سابق زمان پارک پر منعقد افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کے پاس صرف پیسہ ہے عزت نہیں میرا ان سے سوال ہے کہ ‘کیا شریف خاندان کے لوگ عوام میں جاسکتے ہیں۔”

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسہ خرچ کرکےعزت کمائی جاسکتی تو نوازشریف کی زیادہ عزت ہوتی یہ تو لندن کےمہنگےترین علاقےمیں بیٹھ کرہرروزگالیاں کھاتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں