جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کیلیے میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے لیے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد صوبوں میں عام انتخابات کے لیے متحرک ہیں۔ انہوں نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا۔

عمران خان سے پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سے ملاقات کی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں ٹکٹس کی تقسیم سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبائی تنظیم کے عہدے داران کو جلد شارٹ لسٹنگ کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے ٹکٹس کا فیصلہ میں خود کروں گا، ٹکٹس صرف ان امیدواروں کو دیں گے جو پارٹی کے ساتھ مخلص ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں