تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان اور شاہد آفریدی کی آل راؤنڈر جوڑی بہترین ڈریم پیئر قرار

لاہور: وزیراعظم اور 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور شاہد آفریدی کی آل راؤنڈر جوڑی سوشل میڈیا پر بہترین ڈریم پیئر قرار پائی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کی مطابق پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کی مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ہوئی، فاسٹ بولر، اسپنر، اوپنرز کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنی ڈریم آل راؤنڈر جوڑی بنائی جس میں 1992 ورلڈ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور شاہد آفریدی کا پیئر سب سے نمایاں رہا۔

شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی جوڑی مقبولیت میں دوسرے جبکہ عمران خان اور عبدالرزاق کی جوڑی تیسرے نمبر پر مقبول قرار پائی۔

واضح رہے کہ پی سی بی ڈریم پیئر مہم میں قومی ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر نے اپنے جوڑی دار کا نام بتا دیا

راشد لطیف نے عمران خان اور شاہد آفریدی، باسط علی نے عمران خان اور وسیم اکرم جب کہ وہاب ریاض نے عبدالرزاق اور اظہر محمود کی جوڑیوں کو اپنے اپنے ڈریم پیئر کے طور پر چنا۔

یاد رہے کہ 29 اپریل سے جاری مہم میں اس سے قبل 1990 کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل پر مشتمل اوپننگ جوڑی مہم کے پہلے حصہ میں مقبول ترین رہی۔

مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف کا ڈریم پیئر سب سے مقبول جوڑی رہا، فاسٹ بولرز کی جوڑی میں وقار یونس اور وسیم اکرم اور اسپنر کی جوڑی مرحوم عبدالقادر اور ثقلین مشتاق کو بہترین قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -