تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لانگ مارچ سے جلد الیکشن کروانے کا ہدف حاصل کر لوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے کہ لانگ مارچ سے جلد عام انتخابات کروانے کا ہدف حاصل کر لوں گا۔

عمران خان نے گولی لگنے سے دو گھنٹے پہلے غیر ملکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پُرامید ہوں ہمارا لانگ مارچ پُرامن رہے گا، 6 ماہ سے جدوجہد کر رہا ہوں اور لانگ مارچ کے ذریعے تبدیلی لے آؤں گا، ایک خدشہ یہ بھی ہے کہ چیزیں دوسری سمت کی طرف نکل جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حملہ آور نے کیسے عمران خان کو نشانہ بنایا؟ ابتسام نے سب بتا دیا

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پہلے کی طرح کمزور حکومت ملی تو اقتدار میں نہیں آؤں گا، میری مخلوط حکومت معمولی اکثریت رکھتی تھی جو چاہتا تھا کر نہیں سکتا تھا، جب حکومت میں تھا شدید خواہش کے باوجود قانونی کی حکمرانی قائم نہیں کر سکا، طاقتور مافیا کو قانون کے تابع نہیں کر سکا۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مافیا کے پاس کمزور اور بلیک میل کرنے کے طریقے ہوتے ہیں، مجھے قومی اسمبلی میں واضح اکثریت ملی تو ہی حکومت سنبھالوں گا، پاکستان کے نظام میں پارلیمانی بڑی اکثریت کے قانونی کی حکمرانی نہیں ہو سکتی۔

Comments

- Advertisement -