اشتہار

’انہیں خوف ہے میں دوبارہ اقتدار میں نہ آ جاؤں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو خوف ہے کہ میں دوبارہ اقتدار میں نہ آ جاؤں۔

زمان پارک میں افطار کے وقت کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے مخالف ملک کے نامور ڈاکو اور جرائم پیشہ لوگ ہیں، مجھے روکنے کے لیے ہر قسم کی سازش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کے کونے کونے میں پھیل گئی ہے، ظالم کے سامنے سچ بولنا آپ کو طاقت دیتا ہے۔

- Advertisement -

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے متعلق انہوں نے کہا کہ پہلے کہتی تھی لندن تو چھوڑو میری پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، لیکن دو سال بعد لندن میں اربوں کی پراپرٹی نکل آتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں