تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مال روڈ جلسہ، عمران خان کی پارلیمنٹ پر شدید تنقید، استعفوں پر غور

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طاہرالقادری ہمیں جہاں لے جائیں گے ہم تیار ہیں، اگر ہم آج یہاں سے واپس چلے گئے تو ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہیں مل سکے گا، شیخ رشید کے مستعفیٰ ہونے کا اعلان اچھا لگا، واپس جاکر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کروں گا۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لاہور کے مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ماڈل ٹاؤن میں پولیس کسی فوج سےنہیں لڑرہی تھی بلکہ دن بھر احتجاج کرنے والے نہتے شہریوں پر گولیاں برسا رہی تھی‘۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن نے مجھ سے زینب اور عاصمہ قتل کیس کا فرق پوچھا تو انہیں بتاتا ہوں کہ ’دنیا کا کوئی بھی ملک ایسا نہیں جہاں جرم نہیں ہوتا، مہذب معاشرے میں مجرم کو پکڑا جاتا ہے مگر قصور کا ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے  چار سال بعد بھی کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا گیا‘۔

مزید پڑھیں: ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’قصور میں 11 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، زینب قتل کے بعد شہریوں نے احتجاج کیا تو پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسا دیں اور مزید 2 لوگ جاں بحق ہوگئے‘۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے مردان میں 13 جنوری کو عاصمہ نامی بچی لاپتہ ہوئی ، پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر بچی کی لاش برآمد کی اور تحقیقات کے لیے حکومت نے 15 جنوری کو کمیٹی تشکیل دی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں جرائم تو ہوئے مگر اس پر فوری ایکشن لیا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان واقعے میں 9 میں سے 8 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، دونوں صوبوں کی پولیس کے رویوں میں زمین آسمان کا فرق ہے جس کی غمازی حالیہ سروے میں بھی ہوئی‘۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں لوگوں کو پیسوں کے عوض بھرتی کیا گیا اس لیے عوام اعتماد نہیں کرتے جبکہ خیبرپختونخواہ کی میں تحریک انصاف کی حکومت نے محکمہ پولیس سے سیاسی اثر و رسوخ ختم کیا، وزیراعلیٰ پنجاب اگر مردان کی پولیس پر تنقید کریں گے تو انہیں اہلکار خود انڈے ماریں گے‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن طاہر القادری کو سبق سکھانے کے لیے کرایا گیا اور اس پورے معاملے کے پیچھے شریف برادران کا ہاتھ ہے، ختم نبوت اور ماڈل ٹاؤن معاملے پر حکومت جواب نہیں دیتی اس کا واضح مطلب ہے کہ یہ خود ان معاملات میں ملوث ہیں‘۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے طاہر القادری کو ایک بار پھر غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ’قادری صاحب ساری قوم آپ کے ساتھ ہے، اگر آج ہم یہاں سے چلے گئے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہیں ملے گا، نوازشریف جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ انہیں بھٹو کی پھانسی کے وقت جمہوریت یاد نہیں آئی‘۔

اسے بھی پڑھیں: پاکستان کو جاتی امراء کے مجیب الرحمان سے خطرہ ہے، آصف زرداری

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’شیخ رشید کا اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان اچھا مشورہ ہے، پارٹی سے اس معاملے پر بات کروں گا ہوسکتا ہے جلد ہم شیخ رشید کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ ایسی اسمبلی کا کوئی فائدہ نہیں جو سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف قرارداد پیش کرکے قانون بنائے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -