اشتہار

گھر پر آپریشن کے دوران میری بیوی اکیلی تھی، شیشے ٹوٹنے پر اس نے چیخیں ماریں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں بیان میں کہا کہ میرے گھر پر آپریشن کیا گیا، جہاں میری بیوی اکیلی تھی، شیشے ٹوٹنے پر اس نے چیخیں ماریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک آپریشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پرآئے۔

عمران خان نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود میرے گھر پر آپریشن کیا گیا، میری بیوی پردہ کرتی ہیں شیشے کے پیچھے تھیں،پولیس نے شیشے توڑ دئیے ،میری بیوی نے شیشے ٹوٹنے پر چیخیں ماریں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ویڈیوز میں بھی موجود ہے ، گھر کی فوٹیج ریکارڈ پر ہے ، عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا،میں اسلام آباد میں تھا پولیس نے آپریشن شروع کردیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن ہورہےہیں اور یہ ہم پر دہشتگردی کے مقدمات کررہےہیں، سر میں اس لیے آیا ہوں کہ مجھے پتہ چلے کتنے مقدمات ہیں۔

جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ خان صاحب جو کیس میرے پاس ہیں میں ان کو سنوں گا، میرے پاس آپ کے کیسز کے حوالے سے درخواست ہے، جو بھی درخواست دینا چاہتے ہیں آپ دیں،قانون پر عملدرآمد ہو گا، آپ بے فکر رہیں میرٹ پر فیصلے ہوں گے۔

عمران خان نے بیان میں مزید کہا کہ آج میں چھپ کر عدالت پہنچا ہوں ، اس گاڑی میں آیا ہوں جس کو کوئی نہیں جانتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر پہنچا توانھوں نے میرے گھر پر حملہ کردیا ، اسلام آباد میں جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے میڈیا پر بیٹھ کر عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے، اگر آئندہ ایسا کچھ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

عدالت کی سرکاری وکیل کو زمان پارک آپریشن پر ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فریقین نے عدلیہ کی عزت نہ کی تو پھر توہین عدالت کی کاروائی کروں گا، قانون کے مطابق کارروائی کرناہوتی ہے ہم صرف قانون کی بات کرتےہیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا آپ کو کہا تھا وقت کیساتھ تفصیل جمع کرائیں ،وکیل وفاقی حکومت نے بتایا ہم نے ایف آئی اے کو لیٹر لکھا ہے ، ایف آئی اے نے تین مقدمات واٹس ایپ کئےہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آج عمران خان سےمتعلق کیسز کا ریکارڈ مکمل چاہیے، جس پر وفاقی حکومت کے وکلا نے کل تک کی مہلت مانگ لی، جس پر جج کا کہنا تھا کہ آپ بیان حلفی جمع کرائیں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں