اشتہار

’مقدمات ہماری انتخابی صلاحیت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مقدمات پی ٹی آئی کی انتخابی صلاحیت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پر جعلی اور بغاوت کے بیہودہ الزامات میں مقدمے ہو رہے ہیں، موجودہ حکمران ملک کا مذاق اڑا رہے ہیں، ان کو اندازہ ہی نہیں ہے کہ بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کیا پیغام جائے گا کہ حکومت ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہی، سرمایہ کاروں کو معاہدوں کی حفاظت درکار ہوتی ہے یعنی عدالتی نظام پر اعتماد، جب حکومت ہی عدالتی حکم کو پس پشت ڈالے تو سرمایہ کاروں کو کیا اعتماد ہوگا، ایسے کام تو بنانا ری پبلک میں ہی ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان

انہوں نے کہا کہ مقدمات پی ٹی آئی کی انتخابی صلاحیت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، بغاوت کے تازہ مقدمے کے ساتھ مجموعی طور پر 144 کیسز ہو چکے ہیں، علی امین گنڈاپورکو بھی اس مقدمے میں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ لندن پلان کا حصہ ہے جس میں نواز شریف کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ جعلی کیسز اور لیڈروں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔

عمران خان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں