اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، نوازشریف کا یہ عمل اداروں کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، ججز نے نوازشریف کی کرپشن اورناجائزآمدن بے نقاب کی۔
Nawaz Sharif should be ashamed of himself for openly attacking SC judges simply because they exposed his ill-gotten money & corruption.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 8, 2017
عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف یہ سب لوٹی ہوئی دولت عوام سے چھپا نے کیلئے کررہےہیں، نوازشریف کا یہ عمل اداروں کوتباہ کرنے کےمترادف ہے۔
Nawaz attacking & seeking to destroy state institutions simply to try & save his billions in loot plundered from nation https://t.co/VhrqPcLebn
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 8, 2017
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


