تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کے ٹویٹر اسپیس میں مریم نواز کی شرکت؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ٹویٹر اسپیس میں براہ راست شرکت کی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹویٹر اسپیس میں شرکت کرنے کے بعد مختلف لوگوں کے اسکرین شاٹ وائرل ہورہے ہیں جس میں بتایا جارہا ہے کہ ٹویٹر اسپیس میں کون کون شریک ہوا۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اسپیس کا ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں یہ دعویٰ تھا کہ اس میں عمران خان کی مخالف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی ہے۔

اسکرین شاٹ کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ردعمل کا اظہار کیا۔
ذیشان ملک نے اس اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیا جس کا مطلب یہ ہے کہ مریم نواز نے اسپیس سیشن میں شرکت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ سے منسوب یہ اسکرین شاٹ ترمیم شدہ یعنی جعلی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔

Comments

- Advertisement -