تازہ ترین

اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوسکتی، عمران خان

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام پچاس سال سے عمران خان اور ستائیس سال سے پی ٹی آئی کو جانتے ہیں، سیاسی جماعت کو اوچھے ہتکھنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کھڑا ہوگیا ہے ہمیں بربریت سے بچائےگا، عدالت عظمیٰ میں بہترین ججز موجود ہیں۔

عمران خان نے شیریں مزاری کے تیسری بار گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری بیمار ہیں،عدالت نےرہاکیا پولیس نےپھرپکڑلیا، ایسےاقدامات سے کیاپیغام آرہا ہےکہ پاکستان میں جنگل کاقانون ہے، کیا پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی مقبولیت میں70فیصد سےزائد ہے، لوگ مجھے پچاس سالوں سے جبکہ پی ٹی آئی کو ستائیس سال سے جانتے ہیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے سیاسی جماعتیں ختم نہیں ہوسکتی۔

نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی ایک بارپھرکوشش ہےکہ عدلیہ کو تقسیم کیاجائے، یہ سب کہہ رہےہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا کریں،پی ڈی ایم کی دلچسپی اس میں ہے کہ عمران خان نہ ہو تب الیکشن کرائیں،معیشت کا برا حال ہے لیکن حکومت کو فکرہے کہ عمران خان کوکیسےہٹاناہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امیدواروں کو تو پکڑسکتےہیں لیکن ووٹ بینک کا کیا کریں گے؟پارٹی تب ختم ہوتی ہے جب ووٹ بینک ختم ہوتاہے مگر ہمارا تو ووٹ بینک بڑھ رہاہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم تو یہ ہی سمجھتےرہےکہ امریکا سےسائفرآیا،بعد میں پتہ چلا جہ باجوہ نےحسین حقانی سےمل کرامریکیوں کوبتایامیں خطرناک ہوں، قمرجاوید باجوہ سےاختلاف اس بات پرہوا کہ میں احتساب چاہتاتھا، باجوہ ان کے ساتھ کھڑا ہوگیا لیکن میں پھر بھی اس کے ساتھ کام کرتا رہا۔

عمران خان نے کل ہونے والی سماعت کے موقع پر اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ذہنی طور پر تیار ہوں، گرفتاری سے مجھے فرق نہیں پڑتا، کارکنان و عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پرامن رہے ورنہ ان لوگوں کو موقع مل جائے گا۔

Comments

- Advertisement -