بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

عمران خان نے ایک اور بڑے بحران سے خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آنے والے دنوں میں ملک میں گندم بحران سے خبردار کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکرپرسن ارشد شریف کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان گندم بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کیلئےٹارگٹ ہی پورے نہیں کیےگئے آنے والے دنوں میں ملک بھرمیں گندم کا بحران پیدا ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمران خان نے سپریم کورٹ جانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو بہت پہلے سے کہہ رہے تھے وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب غیرآئینی ہے ہائیکورٹ کافیصلہ تاخیر سے آیا، پہلے تو جلدی فیصلے ہوتے تھےاب کیاوجہ ہے؟

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نےکہا لوٹوں کا ووٹ نہیں ہو گا تو کیوں لوٹوں کےووٹ مانے گئے پنجاب میں گورننس کا نام ونشان نہیں ان کامقصداپنےکیسزختم کرناہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی ایک ہی قابلیت تھی خاص پولیس والوں کو لگائیں حمزہ شہباز نے اپنے پولیس والوں کو لگوا کر اپوزیشن کو دبایا خاص پولیس والوں کو لگوا کر جعلی کیسز بنائے گئے اور تشدد کیا گیا۔

عمران خان کاخصوصی انٹرویو آج رات پروگرام پاور پلے میں 10بجکر 3منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں