تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مینار پاکستان جلسہ: پی ٹی آئی چیئرمین دس نکاتی ایجنڈے کا اعلان کریں گے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں اور غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل مینار پاکستان کے جلسے میں دس نکات کا اعلان کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ’میں کل کے جلسے میں اپنی آئندہ پالیسی دوں گا.‘ یہ بیان صحافتی حلقے میں اہمیت اختیار کر گیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے پریس بریفنگ میں اشارہ دیا کہ ’خارجہ پالیسی سویلین دائرہ اختیار کا معاملہ ہے۔‘ البتہ انھوں نے یہ بھی واضح طور پر کہا کہ سلامتی کا معاملہ ایسا ہے کہ اس پر دوسرے اداروں کی مشاورت ضروری ہوتی ہے۔

[bs-quote quote=”مودی سے کہا تھا کہ جو بھی ہو مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے، لیکن اس کا مائنڈ سیٹ ایسا نہیں ہے کہ اس سے مذاکرات ہوں۔” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان” author_job=”چیئرمین تحریک انصاف” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/imran-khan-6.jpg”][/bs-quote]

انھوں نے ملک میں انتخابی کلچر کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ پہلے ن لیگ، پیپلز پارٹی، ق لیگ اوردوسری جماعتوں کا مقابلہ ہوتا تھا لیکن اب عام انتخابات میں تحریک انصاف اورن لیگ میں مقابلہ ہوگا۔ یہ واضح طور پر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ تحریک انصاف اب ملک کی دوسری بڑی جماعت بن چکی ہے۔

اپنے بڑے سیاسی حریف سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں انھوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ دنیا کے کرپٹ ترین لیڈر مارکوس ہیں۔ انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں شہباز شریف کو بھی کرپٹ ٹولے کا چیف قرار دیا۔

صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں جہاں انھوں نے خارجہ پالیسی کے بارے میں بات کی، وہاں انھوں نے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی سے کہا تھا کہ جو بھی ہو مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے، لیکن اس کا مائنڈ سیٹ ایسا نہیں ہے کہ اس سے مذاکرات ہوں۔

عمران خان آج مینارِ پاکستان کنسرٹ میں شرکت کریں گے

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے اس اعلان نے صحافتی اور سیاسی حلقوں میں تجسس کی لہر پیدا کردی ہے، کیوں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد حال ہی میں انھوں نے پارٹی کے اندر بھی بکنے والے دس اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -