لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں عزت کمانی ہےتو سچائی،انصاف کرنیوالی خصوصیت ہونی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک کے باہر کارکنان کے ساتھ افطاری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عزت کا تعلق پیسوں سے نہیں سچائی اور انصاف سے ہوتا ہے، چاہتا ہوں کہ آپ سب لیڈر بنیں، لیڈر بننے کے لئے ہمارا کردار اپنی نبی کریم ﷺ جیسا ہونا چاہئے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک وہ اللہ اور نبی ﷺ سے پیارنہ کرے،ہمیں عظیم انسان بنناہےتو اللہ کےنبی ﷺ کےراستےپرچلناچاہیے،ان جیسا نہ پہلے کبھی آیا نہ دوبارہ آئےگا،ان کی زندگی کو پڑھیں گےتو ان کی زندگی سےسیکھیں گے۔
زمان پارک میں افطاری کا انتظام
چئیرمین عمران خان کچھ ہی دیر میں شرکت کریں گے pic.twitter.com/2fChh90fin
— PTI (@PTIofficial) April 12, 2023
انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر بننے کے لئے سب سےپہلےصادق اورامین ہوناچاہیے،اس کے بعد دلیرہوناچاہیے،بزدل آدمی نوازشریف بن سکتاہےدلیرنہیں، میں نواز شریف کانام نہیں لیناچاہتاتھابس مثال دیناچاہتا تھا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لا الہ الااللہ سے دلیری حاصل کی ہے، یہ انسان کی غیرت کا دعویٰ ہے کہ اللہ میں تیرے سواکسی کےسامنےنہیں جھکتا۔
کارکنان کو مخاطب کرتے عمران خان نے کہا کہ آپ جیسے نظریاتی کارکنان نکل رہے ہیں جن سے حقیقی آزادی آئے گی، کبھی بھی غلام بڑےکام نہیں کرسکتا وہ اچھےغلام رہتےہیں،آزاد انسان اچھےکام کرتے ہیں اوربلند پروازکرتےہیں۔