جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

شدید بارشیں اور سیلابی صورت حال، عمران خان کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں عمران خان جلد پنجاب اور کے پی میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اپنے دورے میں عمران خان سیلاب سے شدید متاثرہ اضلاع کے متاثرین سے ملاقات کرینگے، پریشان حال عوام کو ریلیف دینے کے لئے عمران خان نے پنجاب،کے پی حکومت کو اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق عمران خان صوبائی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں اور ریلیف سرگرمیوں پر اپ ڈیٹس لے رہے ہیں۔

عمران خان نے سوات اور دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں بروقت امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 2 صوبے بارشوں اور بدترین سیلاب نے ڈبو دیے، 527 جاں بحق

ادھر پاکستان کے جنوب مغربی اور جنوب مشرقی علاقے طوفانی بارشوں اور بد ترین سیلاب کی زد پر ہیں، جہاں مون سون کی بارشوں میں مجموعی طور پر اب تک 527 افراد جاں بحق اور لاکھوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے، جس سے صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 293 ہو گئی ہے۔

طوفانی بارشوں کے بعد بلوچستان کے ندی نالے بھی بپھر گئے ہیں، چمن میں 2 ڈیم مزید ٹوٹ گئے، جس سے ضلع قلعہ عبداللہ میں بارشوں سے ٹوٹنے والے ڈیمز کی تعداد 18 ہو گئی، جب کہ بلوچستان میں مون سون سیزن کی تباہی میں ہونے
والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 234 ہو گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں