تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو خوفناک حادثہ

اسلام آباد: گجرات میں جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قافلہ میں شامل گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، گاڑی میں سوارافراد نے گاڑی سے کود کر جانیں بچائیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑی کو روات کے قریب حادثہ پیش آیا۔

جہاں عمران خان کے قافلہ میں شامل گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی سے کود کر جانیں بچائیں تاہم گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

آتشزدگی کا شکار ہونے والی گاڑی عمران خان کی گاڑی کے آگے چل رہی تھی، عمران خان کا قافلہ گجرات میں جلسے کے بعد اسلام آباد واپس جارہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے قافلہ میں شامل گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات نہ پتہ چل سکیں۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی نے گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں تیار ہو جاؤ ہم نے ظلم کا مقابلہ کرنا ہے، یہ ہمارے خلاف جتنی ایف آئی آر کاٹیں گے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، قانون کارروائی کا مطالبہ کرنے پر میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا، پی ڈی ایم سمیت سب جو مرضی کر لو اب جیت نہیں سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غلام اوپر نہیں جا سکتے صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، آزاد لوگ ہی علامہ اقبال کے شاہین بنتے ہیں، پاکستان عظیم لوگوں کا ملک ہے۔ کسی ملک سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں۔

سابق وزیراعظم نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو حربے استعمال کر رہے ہیں وہ روک دیں ورنہ ہماری تحریک اسلام آباد کی طرف آئے گی اور آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔