تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرفراز احمد بطور کپتان اچھا کردار ادا کر سکتا ہے، عمران خان کا مشورہ

کراچی: عمران خان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو نیا کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا ۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہاکرکٹ کے لیے ٹیم کو ری اسٹرکچر کرنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ جہاں جاتا ہوں ہر کوئی بس یہی سوال کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آخر ٹیم کو کیا ہوگیا؟۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کے دھانچے کو ری اسٹرکچر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سابق ورلڈکپ وننگ کپتان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلتا ہو اس کو کپتان نہیں بننا چاہیے جبکہ تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے جس کے لیے انہوں نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کا نام تجویز کیا ہے۔

میزبان کاشف عباسی کے سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی کے بارے میں پوچھے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی واپسی کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی چانس دینا چاہیے۔ اس موقع پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ محمد آصف جیسیاان سوئنگ اور آوٹ سوئنگ باولر انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں نہیں دیکھا۔

عمران خان نے نجم سیٹھی اور شہریار خان پر تنقید کرتے ہوئے تجویز دی کہ سابق چیئرمین آئی سی سی احسان مانی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کرکٹ بورڈ ان کے حوالے کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کو چھ ریجنز میں تقسیم کرکے مظبوط کیا جائے تاکہ نیا ٹیلینٹ سامنے آسکے۔

سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے مصطفیٰ کمال کی انٹری کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو بھی جماعت سیاست میں عسکری ونگز کا استعمال کرتی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے جو بھی سامنے آئے گا وہ لائقِ تحسین ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سابق صدر مشرف کے بیرونِ ملک جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کسی طاقت ور کا احتساب ممکن نہیں۔

Comments

- Advertisement -