تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

زمان پارک میں پولیس کا آپریشن، عمران خان نے ردعمل دے دیا

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زمان پارک آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے کارکنوں پر تشدد کی ویڈیوز جاری کر دیں۔

سابق وزیر اعظم نے لکھا کہ آج میرے گھر پر پولیس کا حملہ سب سے پہلے تو توہین عدالت تھا، طے ہوا تھا کہ ایس پی اور ہمارا نمائندہ وارنٹ کی تعمیل کرائے گا، معلوم تھا کہ نمائندہ ساتھ نہ ہو تو گھر میں چیزیں رکھ دی جائیں گی اور آج ایسا ہی ہوا انہوں نے میرے گھر میں چیزیں رکھ دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ کس قانون کے تحت گھر کا گیٹ توڑ کر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ دھاوا بولا گیا، بدتر بات ہے کہ یہ سب تب کیا گیا جب میں پیشی پر روانہ ہو چکا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ جب پولیس نے دھاوا بولا تو بشریٰ بی بی (اہلیہ) گھر میں اکیلی موجود تھیں وہ مکمل طور پر غیر سیاسی ہیں، چادر اور چار دیواری کی حرمت کے اسلامی اصولوں کی صریح خلاف وزری ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت، گھر کے تقدس کی پامالی اور ملازمین پر تشدد کا معاملہ اٹھاؤں گا۔

Comments

- Advertisement -