اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مزارقائد بےحرمتی کا معاملہ، وفاق نے پولیس چالان کیخلاف درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مزار قائد بے حرمتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے پولیس چالان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے پولیس چالان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محمداحمد نے درخواست جمع کرائی گئی ہے، درخواست میں وفاق نے موقف اختیار کیا ہے کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کی بنیاد پر مدعی کی مزار قائد موجودگی سے انکار مناسب نہیں، عدالت آئی او کو میڈیا، سوشل میڈیا سے شواہد جمع کرنے کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مزار قائد کی بے حرمتی پر پوری قوم افسردہ ہے، عدالت شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیکر میرٹ پر فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ 9 نومبر کو مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف مزارقائد کی بے حرمتی کیس میں پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دیا تھا اور املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دھمکیوں کےالزامات خارج کردیئے تھے۔

مزارقائد کی بے حرمتی کیس: مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف مقدمہ ‘جھوٹا’ قرار

پولیس کی جانب سے سٹی کورٹ میں جمع کرائے گئے چالان میں کہا گیا تھا کہ کال ریکارڈ کے مطابق مدعی واقعے کے وقت مزار قائد پر نہیں تھا، مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں