اشتہار

سرجانی میں شوہر نے مبینہ طورپر بیوی بچوں کو زہر دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی بچوں کو زہر دے دیا جس کے باعث 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 میں یہ واقعی پیش آیا ہے، جہاں اظہر نامی شخص نے مبینہ طور پر حالات سے تنگ آکر  انتہائی قدم اٹھایا ہے، ملزم نے اپنی بیوی اور 2 بچیوں کو زہر دیا اور پھر خودسوزی کی کوشش بھی کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزم نے نیلا طوطا نامی زہر دیا ہے جس سے 2 سالہ بچی جاں حق جبکہ 3 افراد میاں بیوی اور ایک بیٹی کو اسپتال میں طبی امداد سی جارہی ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پڑوسی نے اسپتال انتظامیہ کو بتایا کہ کام نہ ملنے کی وجہ سے ملزم اظہر بے روزگار تھا۔

پڑوسی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا، اظہر فیکٹری میں کام کرتا تھا جہاں سے نکال دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں