جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹیل مل میں چوری کے واقعات رک نہ سکے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹیل مل میں 3 روز میں چوری کے 2 مقدمات درج ہوئے، پہلامقدمہ 13 نومبر اور دوسرا 15 نومبر کو درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل مل میں چوری کے واقعات رک نہ سکے ، بن قاسم تھانے میں 3 روز میں چوری کے 2 مقدمات درج ہوئے۔

پہلامقدمہ 13 نومبرکو سرکاری افسرجواد کی مدعیت میں درج ہوا، پولیس نے بتایا کہ سرکاری افسر کے مطابق رات میں ڈیوٹی پر آیا تو ورکر نے اطلاع دی کی اسٹیل مل پلانٹ کی گیس بندہوگئی ہے۔

- Advertisement -

مقدمے میں کہا گیا کہ فالٹ ٹریس کرنے کی کوشش کی تو چوری کا پتہ چلا، نامعلوم ملزمان لوہےکےوال توڑ کرلے گئے، وال توڑنے کےدوران گیس لائن وال بند کیا گیا اور واردات کی وجہ سےاسٹیل مل پلانٹ کی گیس بند ہوگئی۔..

دوسرا مقدمہ 15 تاریخ کو سرکاری افسرآصف کی مدعیت میں درج ہوا، جس میں کہا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران جی پی پلانٹ سےآوازیں سنائی دیں، چیکنگ کی تو پتہ چلا 5 افراد موٹرسائیکلوں پر فرار ہورہے تھے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے کندھوں پر کیبل وائر کے بنڈل بنا کر رکھے ہوئے تھے، ملزمان 2موٹریں بھی لےکر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سرکاری افسر نے کہا کہ ہم نےسیکیورٹی عملے کے ساتھ پانچوں ملزمان کو پکڑا، چرائے گئے کیبل بنڈل کاوزن 60 کلو سے زائد تھا، دو تھری فیز کی موٹریں بھی ملزمان سے برآمد ہوئیں۔

کراچی میں بن قاسم پولیس نے دونوں واردتوں کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں