منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نویفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں14دن کی توسیع کی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے14اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، ایف بی آر کے مطابق ٹیکس بار نے بھی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ تاجروں کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابی سے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست وزیرخزانہ کو بھجوائی تھی جس کے مطابق آخری تاریخ میں15دن کی توسیع کرنے کا کہا گیا تھا۔

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی حتمی منظوری وزیرخزانہ نے دی ہے،جو وزیراعظم شہبازشریف کی اجازت سے کی گئی۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں