تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب: سرمایہ کاری میں اضافہ، مزید 531 نئی فیکٹریوں کو لائسنس جاری

سعودی عرب میں صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور وزارت صنعت نے رواں سال 531 نئی فیکٹریوں کو لائسنس جاری کیے ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ رواں سال جولائی 2022 تک سعودی عرب کے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 1.36 ٹریلین ریال تک پہنچ گیا جب کہ فیکٹریوں کی تعداد 10685 ہوگئی ہے۔

وزارت صنعت و معدنیات نے مزید بتایا ہے کہ سال 2022 کے آغاز سے جولائی کے آخر تک مزید 531 نئی فیکٹریوں کے لیے لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جس کے بعد معدنیات کے موثر لائسنسوں کی تعداد 2099 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن 531 نئی فیکٹریوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں ان کا مجموعی سرمایہ 14 ارب ریال ہے۔

وزارت صنعت کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران 743 فیکٹریوں نے پیداوار شروع کی ہے اور ان کی مجموعی سرمایہ کاری 20 ارب ریال کے لگ بھگ ہے جب کہ صنعت کے شعبے نے اس دوران 26 ہزار اسامیاں فراہم کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -