تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

کراچی: شہر قائد کے ڈیری فارمرز نے من مانی کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب نے بتایا کہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اختر کاکہناہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے نو روپے فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے، گزشتہ دو برس سے ہم نے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا اور ہم نقصان میں دودھ بیچ رہے تھےتاہم اب مجبوری ہے۔


ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں نو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کا اطلاق آئندہ ہفتے سے کردیں گے۔

رپورٹر کے مطابق ڈیری فارمرز نے اس اعلان سے قبل نہ اجلاس طلب کیا اور نہ کمشنر سے رابطہ کیا، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے یہ اعلان از خود کیا ہے جس کے لیے کمشنر سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔

خیال رہے کہ دودھ کے نرخ بڑھنے کے بعد اس کی ہول سیل قیمت 80 روپے اور ریٹیل میں اس کی قیمت 90 تا 95 روپے ہوجائے گی جس کے بعد دہی کی قیمتوں میں بھی از خود اضافہ کردیا جائےگا۔

کمشنر کا نوٹس، کارروائی کرنے کا اعلان

دوسری جانب کمشنر نے اعلان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں جیل بھیج دیا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -