تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وکٹ کیپر محمد رضوان کا ناقابل یقین کیچ، شائقین کرکٹ حیران

کراچی: جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے عمدہ ڈائیو کے زریعے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بلے باز ریسی وینڈرڈوسن کی اننگز کا خاتمہ کیا تھا۔

محمد رضوان کی جانب سے ریسی وینڈرڈوسن کو رن آؤٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور شائقین کرکٹ نے دل کھول کر محمد رضوان کی تعریفیں کیں۔

آج ایک بار پھر محمد رضوان نے وکٹ کے عقب میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقی اوپنر ڈین ایلگر کا ناقابل یقین کیچ تھاما اور شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کی۔

محمد رضوان کے بہترین کیچ کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر شاہ کی گیند پر ڈین ایلگر سوئپ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور گیند ان کے ہاتھوں کو چھو گئی،اسی اثنا میں محمد رضوان نے نہایت پھرتی کا مظاہرہ کیا اور فرنٹ ڈائیو کے زریعے جنوبی افریقی بلے باز کا کیچ تھام کر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

Comments

- Advertisement -