تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکی میں خوفناک زلزلے کے تین دن بعد ناقابل یقین واقعہ

انقرہ: ترکی میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ملبے تلے 3 دن تک دبے رہنے کے باوجود کمسن بچی معجزانہ طور پر زندہ رہی، عملے نے جائے وقوع سے ریسکیو کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک شہر ازمر میں دہشت ناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، عمارتوں اور گھروں کے مبلے سے اب تک 80 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اسی دوران ملبے سے 3 سالہ کمسن کا تین دن بعد زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق 58 گھنٹے بعد ریسکیو ہونے والی بچی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، ننھی بچی کے جسم پر خراشیں آئیں لیکن خوش قسمتی سے اور حیران کن طور پر جان بچ گئی۔

3 سالہ ایلف پرنسیک کی والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو بھی مذکورہ عمارت کے ملبے سے نکالا جاچکا ہے۔

ترکی میں ہولناک زلزلہ :14 سالہ بچی کو 58 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا

خیال رہے کہ اس سے قبل 14 سالہ لڑکی کو بھی ایک عمارت کے ملبے سے ریسکیو کیا گیا، ترکی میں سات اعشاریہ کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہولناک زلزے سے اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

زلزلے کے باعث بیس سے زائد عمارتیں زمیں بوس ہوئیں اور درجنوں سڑکوں پردرا ڑیں پڑگئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -