تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خلا بازوں کو ملی تاریخی کامیابی، ناسا نے تصاویر اور ویڈیوز جاری کردیں

نیویارک: امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے دی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کا خلائی جہاز تاریخ میں پہلی بار بینوں‌ نامی سیارچے پر کامیابی سے اتر گیا۔

گزشتہ شب ناسا نے تصدیق کی کہ تاریخ میں پہلی بار ناسا کے خلائی جہاز  نے ’بینوں‘ نامی پر کامیاب لینڈنگ کی جہاں سے ماہرین نے مٹی اور پتھر اکھٹے کیے ہیں۔

ناسا کے مطابق جاپان کا یہ خلائی جہاز جلد زمین پر واپس آئے گا، جس کے بعد حاصل کیے جانے والے نمونوں کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

کامیاب لینڈنگ کا اعلان فلائٹ کنٹرولر نے کیا اور بتایا کہ مٹی اور پتھر سمیت دیگر نمونے لینے کا کام جاری ہے۔

تحقیقاتی ادارے نے اعلامیے میں بتایا کہ امریکی وقت کے مطابق 20 اکتوبر کی دوپہر کو ’اوسائرس ریکس‘ نامی خلائی جہاز عمارت جتنے بڑے سیارچے پر پہنچا اور پھر وہاں سے 60 گرام کے قریب دھول، مٹی اور پتھر حاصل کیے۔

خلائی ماہرین کا ماننا ہے کہ سیارچے سے حاصل کیے جانے والے نمونوں کے مشاہدے کے بعد نظام شمسی کے ارتقا اور زمین کے آباد ہونے سے متعلق جوابات مل سکیں گے۔

خلائی جہاز اوسائرس ریکس کے پیچیدہ سفر کے بعد جب وہ بینوں پر اترا تو ناسا کا کنٹرول روم خوشی اور مبارک باد کے شور سے بھرگیا۔

ناسا کے سربراہ جم براڈ نسٹائن کا کہنا تھا کہ ’بینوں کا شمار نظامِ شمسی کے قدیم ترین سیارچوں میں ہوتا ہے، یہ اکتوبر 2020 میں زمین سے 20 کروڑ 70 لاکھ میل کے فاصلے پر موجود تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس مشن کا آغاز ستمبر 2016 میں ہوا، جہاز نے دو سالوں میں 101 دن کا سفر کر کے 1 ارب 25 کروڑ میل کا فاصلہ طے کیا۔

ناسا کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج میں بینوں پر سمندری ریت، مٹی کے زران، چٹان اور اُس پر بڑا سا پتھر دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چٹان پر موجود پتھر کا رقبہ فٹبال اسٹیڈیم کے برابر ہے جس پر آئرن آکسائیڈ کی خاص قسم میگناٹائٹ کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں