تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت اور افغانستان آج آمنے سامنے

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں آج مزید دو میچوں کو فیصلہ ہوگا، پہلا میچ دبئی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

دوسرا میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اگر افغانستان آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا تو بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

گروپ ٹو پر ایک نظر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ٹو پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے، دوسری ے نمبر پر افغان ٹیم موجود ہے جنہوں نے تین میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے دو میچ کھیلے ،جن میں سے ایک میں شکست جبکہ ایک میں فتح حاصل کی، آج کا میچ جیتنے کی صورت میں کیویز کے چار پوائنٹس ہوجائیں گے

بھارت گروپ میں پانچویں پوزیشن پر ہے، پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے شکست پر بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہیں، بھارت کو اگلے تینوں میچ میں بھاری مارجن کی فتح کے ساتھ ساتھ اپنا رن ریٹ بہتر کرنا ہوگا۔

ساتھ ہی کوہلی الیون کی یہ بھی خواہش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کو ایک اپ سیٹ شکست ضرور ہو جائے لیکن جیتنے والی ٹیم افغانستان نہ ہو کیونکہ اگر افغانستان ایک میچ اور جیت گیا تو اس کے پوائنٹس بھی 6 ہوجائیں گے اور پلس 3 سے زائد رن ریٹ والی افغانستان کی ٹیم کو پکڑنا بھارتی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔

Comments

- Advertisement -