منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کانپور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 233 رنز پر ڈھیر ہوئی جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز 285 رنز 9 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر ڈیکلیئر کردی، چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے دو وکٹیں گنوانے کے بعد 26 رنز بنالیے ہیں۔

ویرات کوہلی نے پہلی اننگز میں 47 رنز بنائے تھے۔

- Advertisement -

اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 27 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں انہوں نے یہ اعزاز کیریئر کی 594 اننگز میں حاصل کیا ہے۔

 سچن ٹنڈولکر نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے 623 اننگز کا سہارا لیا تھا۔

سری لنکا کے کمار سنگارا نے 648 اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ یہ 650 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 114 ٹیسٹ میچوں میں 8871 رنز بنائے ہیں جبکہ 295 ون ڈے میچوں میں 13906 رنز بنارکھے ہیں، ٹی 20 میں ویرات کوہلی کی رنز کی تعداد 4188 ہے۔

سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے 782 اننگز میں 34357 رنز بنائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں