اشتہار

بھارت: 2 فوجی افسران چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں چوری کی روک تھام کے لیے تعینات دو فوجی افسران ایک دکان سے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

آپ نے یہ مثال تو سنی ہوگی کہ ’’اگر بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھایا جائے تو وہ کیا خاک دودھ کی رکھوالی کرے گی۔‘‘ یہ مثال عموماً اس وقت دی جاتی ہے جب کہ کسی شخص کو ایماندار سمجھ کر ذمے داری دی جائے لیکن وہی دغا دے کر بے ایمانی کرجائے تو ایسا ہی کچھ ہوا ہے پڑوسی ملک بھارت میں۔

یہ انوکھا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے کشی نگر کے علاقے کا ہے جہاں پرانتیا رکشک دل کے دو افسران کو علاقے میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لیے تعینات کیا گیا تھا لیکن مذکورہ افسران نے چوری کرکے اس مثال کو درست ثابت کردیا۔

- Advertisement -

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ہفتے کی شب کشتی نگر ضلع میں پرنتیا رکشک دل کے وردی پہنے دو افسران سبزی کی ایک دکان سے چوری کر رہے تھے کہ ان کی یہ واردات دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلی اور یوں وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
اس فوٹیج کے مطابق رات گئے وردی میں ملبوس ایک پی آر ڈی افسر ساتھی کے ہمراہ سبزی کی دکان سے سامان چوری کرتا ہے۔

 

دونوں افسران بوریوں میں بھرا سامان باہر لے جاتے ہیں تاہم اس سے پہلے وہ ویران دکان کی تلاشی بھی لیتے ہیں۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دونوں افسران کو معطل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں