تلنگانہ: بھارت کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر دوران زچگی خاتون کے پیٹ میں روئی بھول گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر تلنگانہ کے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے زچگی کے بعد روئی پیٹ میں ہی بھول گئے جس کے کچھ دن کے بعد خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اہلخانہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حاملہ خاتون کیرتی کے ہاں کچھ دن قبل آپریشن سے بیٹے کی پیدائش ہوئی تاہم آپریشن کے دوران ڈاکٹر خاتون کے پیٹ میں روئی بھول گئے۔
رپورٹ کے مطابق گھر منتقل ہونے کے بعد کیرتی کی حالت خراب ہوگئی جس کے بعد اسے دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا، جب ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو اس بات کا پتا چلا کہ خاتون کے پیٹ میں روئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوبارہ آپریشن کے بعد کیرتی کے پیٹ سے روئی نکال لیا گیا جبکہ اب خاتون کی صحت بہتر ہے جبکہ دوسری جانب گھر والوں نے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔