تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چوتھا ٹیسٹ، انگلینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر

اوول: انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اوول میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شردل ٹھاکر اور ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کاررکدگی نہ دکھا سکا۔

کپتان ویرات کوہلی 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شردل ٹھاکر نے 57 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

اوپنر روہت شرما 11، کے ایل راہل 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، چتیشور پجارا ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 4 رنز پر اینڈرسن کو وکٹ دے بیٹھے۔

اجنکیا رہانے 14 رنز بنا سکے جبکہ رشبھ پنت 9 رنز پر کرس ووکس کا نشانہ بنے۔

انگلیںڈ کی جانب سے کرس ووکس نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اولی روبنسن نے تین اور جیمز اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 6 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، روری برنس پانچ اور حسیب حمید بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے سیشن کا کھیل جاری ہے، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 25 رنز بنالیے ہیں، ڈیوڈ ملان 8 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -