تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت پروپیگنڈے کے لئے سائبرفوج بھرتی کررہا ہے، رپورٹ میں انکشاف

لندن : برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور سیاسی جماعتیں پروپیگنڈے کے لئے سائبر فوجی ملازم رکھ رہی ہیں، اس مقصد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابا برطانیہ کی آکسفورڈیونیورسٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت سمیت ستر ممالک میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے لئے سائبر فوجیوں کو ملازم رکھا جارہا ہے، ان سائبر فوجیوں کو مخصوص نظریات اور رائے پھیلانے کا ہدف دیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرنے کے لئے حکمت عملی اور آپریشن کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی سائبرفورس نے باقاعدہ بھارت سے تربیت حاصل کی ہے، جعلی فالوورزکے ذریعے ووٹ حاصل کرنے اور دیگرمقاصد کے لئے جعلی خبریں اورمخصوص نظریہ پھیلانے کا کام لیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر کا پھیلا، حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنا، عوام کی جذباتی کمزوریوں کو سمجھتے ہوئے ان کا ناجائز فائدہ اٹھانا اور صحافیوں اور عوام کو ہراساں کرنا شامل ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارت کا شمار ان سات ممالک میں بھی ہوتا ہے جو کہ بیرون ممالک کے اعلی سطح کے خفیہ مظاہر پر سوشل میڈیا کے ذریعے اثر انداز ہوتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات کے لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے، پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وار فیر میں مات دی ہے جبکہ سابق افسروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -