تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں کرونا کی بدترین صورت حال، ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کو منتقل کرنے پر غور شروع

کراچی / نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیشِ نظر ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا مقام تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے اشارہ دیا کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر اب ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا کہ ’اگر کرونا کی صورت حال بہتر نہیں ہوتی تو وہ مجبوراً متحدہ عرب امارات میں ایونٹ منتقل کردیں گے اور سیریز اُس وقت تک نہیں کھیلی جائے گی جب تک صورت حال معمول پر نہ آجائے‘۔

بی سی سی آئی کے جنرل مینیجر دھیراج ملہوترا نے کہا کہ ’ہم نے موجودہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے، میں ٹورنامنٹ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہا ہوں، ہوسکتا ہے کہ ایونٹ کو دوسرے مقام پر منتقل کردیا جائے‘۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کو ایک ہی شہر تک محدود رکھنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

انہوں نے دوسرے مقام سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے میچز اگر بھارت میں نہ ہوسکے تو یہ متحدہ عرب امارات میں ہوں گے مگر اس کا حتمی فیصلہ بی سی سی آئی کو ہی کرنا ہے‘۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کی بدترین صورت حال کے باوجود انڈین پریمیئر لیگ کے میچز جاری ہیں۔ اب تک بھارت میں کرونا سے دو لاکھ شہری مرچکے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے یومیہ تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا انعقاد رواں سال اکتوبر اور نومبر میں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں