تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کو ایک ہی شہر تک محدود رکھنے کا امکان

کراچی: پاکستان کی کرکٹ ٹیم رواں برس ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز  بھارت کے ایک ہی شہر میں کھیلے گی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک شہر تک ہی محدود رکھا جائے گا، قومی ٹیم کے ورلڈکپ کے تمام میچز کلکتہ میں ہی کھیلے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھارتی حکومت نے پاکستانی کھلاڑیوں، ٹیم مینیجمنٹ اور صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ رواں سال اکتوبر سے نومبر تک بھارت میں منعقد کیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنرل کونسل میٹنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں، ٹیم مینیجمنٹ اور صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دی، جس کے بعد حکومت کو سفارش ارسال کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نےٹی 20ورلڈکپ کیلئےپاکستان ٹیم کوویزہ دینےکی منظوری دیدی

یہاں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائنگ میچز ہوں گے، جس کے لیے رسائی نہ حاصل کرنے والی ٹیموں کو  دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں سری لنکا، آئر لینڈ، عمان جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، ہالینڈ، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کر سکے گی۔

ورلڈکپ تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کو گروپ 1 اور گروپ 2 میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ 1 میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سمیت دو کوالیفائنگ ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ گروپ 2 میں بھارت، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور دو کوالیفائنگ ٹیمیں شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے متعلق اہم اعلان ہوگیا

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا فائنل 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جبکہ اسٹیڈیم میں شائقین کو آنے کی اجازت دینے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -