تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت: کرونا کے صحت یاب مریض نے ڈاکٹروں کا دل خوش کردیا

دہلی: بھارت میں کروناوائرس سے صحت یاب ہونے والے معمر شہری نے طبی عملے اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے صحت یاب مریض نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور اسٹاف ممبرز کو تحفتاً اپنی کھیت میں اگنے والے چاول پیش کیے، ضعیف شہری کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب سراہا۔

شہری نے اپنی زرعی زمین پر اگنے والے چاول اُس اسپتال کو تحفتاً دیے جہاں اس کا علاج ہوا تھا۔ کرونا کا شکار ہونے کے بعد مذکورہ مریض نے تقریباً 15 دن وہاں گزارے تھے جہاں اس کی بھرپور دیکھ بھال کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عروی نامی ڈاکٹر نے ٹوئٹ کیا کہ صحت یاب مریض نے چاول کی شکل میں خصوصی تحفہ دیا، اس کا مقصد دوران علان ہماری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شکریہ ادا کرنا ہے۔

بھارتی شخص کے اس انوکھے تحفے کی سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -