تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت: ناخلف بیٹے کا بوڑھے باپ پر سرعام تشدد، شرمناک ویڈیو وائرل

بھارتی راجھستان میں ناخلف بیٹے نے بوڑھے باپ پر سر عام تشدد کیا یہ شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارت سے آئے دن سوشل میڈیا پر ایسے واقعات کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس کو دیکھ کر انسانیت بھی شرمسار ہوجاتی ہے، جیسا کہ ٹوئٹر پر بھارتی راجھستان کے علاقے جودھ پور کی وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناخلف بیٹا کو اپنے بوڑھے باپ پر عین سڑک کے درمیان تشدد کرتا ہے وہ اپنے بوڑھے باپ کو لکڑی کے بیٹ سے ضربیں لگاتا ہے اور سڑک پر گرا دیتا ہے، اس دوران باپ بیٹے سے خوفزدہ نظر آتا ہے اور وہ ہاتھ جوڑ کر اس سے معافی مانگتا بھی دکھائی دیتا ہے۔

پولیس کے مطابق بے شرم بیٹے نے یہ حرکت پہلی بار نہیں کی بلکہ آئے روز وہ گھریلو معاملات پر اپنے بوڑھے باپ سے بدسلوکی کرتا رہتا ہے تاہم گزشتہ اتوار جب وہ اپنے باپ پر تشدد کر رہا تھا تو اس بات سے بے خبر تھا کہ اس کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ میں قید ہو رہی ہے۔

 

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ او تھانہ رتنادا نے بتایا کہ ملزم بیٹے کو سی آر پی سی 151 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین بھی اپنے ردعمل میں شدید غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بے شرمی کی حد ہوتی ہے، یہ بہت برا عمل ہے، ایک صارف نے لکھا کہ باپ کو مارنے والا دوزخی ہے جس کو پتہ ہے کہ وہ کتنا خوش نصیب ہے کہ اس کے پاس باپ جیسی نعمت ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ اس نالائق بیٹے کو تو فوری طور پر جیل بھیج دینا چاہیے، ایک اور صارف نے غصے کے علامتی ایموجی کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -