بھارتی ایجنسیوں نے بنگلادیش میں شرمندگی مٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، ہندوستانی آئی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے قبل ایک مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی انٹیلیجنس بیورو کی جانب سے 13 ستمبر 2024 کو ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس نے عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا تھا۔
بھارتی آئی بی کے تھریٹ الرٹ اور اس کی وجوہ نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، کیا یہ تھریٹ الرٹ طلبہ تحریک کو کمزور کرنے کی بھارتی کوششوں کا تسلسل نہیں؟ کیا ہندوستان پیشگی بیانیہ بنا کر پرو ایکٹو فریمنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟
یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ کیا بنگلادیش کو حقیقی خطرہ دائیں بازو کے ہندو انتہا پسندوں سے نہیں؟ اور کیا سوشل میڈیا پرہندو انتہا پسندوں کی طرف سے دی گئی دھمکیاں موجود نہیں ہیں؟
بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی امریکی عدالت میں طلبی
سوال یہ بھی ہے کہ کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر عالمی برادری کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو سکے گی؟ کیا بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بنگلادیشی ٹیم پر حملے کی ترغیب نہیں دے رہا؟