تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت خطے کو عدم استحکام کی جانب دھکیل رہا ہے، پاکستانی سفیر

واشنگٹن : پاکستانی سفیر نے بھارت جارحیت سے متعلق کہا کہ بھارت نے بڑی چالاکی سے خود کو دہشت گردی کا شکار ملک کے طور پر پیش کیا۔

ان خیالات کا اظہار امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امریکی جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا، پاکستانی سفیرنےبھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبل ستائش کامیابیاں حاصل کیں جبکہ بھارت نے بڑی چالاکی سے خود کو دہشت گردی کا شکار ملک کے طور پر پیش کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے اور گزشتہ دو برس میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کو عدم استحکام کی جانب دھکیل رہا ہے، بھارت سی پیک کو بھی سبوتاژ کرنے کے درہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -