اشتہار

بھارت دہشت گردی کاسب سے بڑا ریاستی اسپانسر ہے، یو این پاکستان مشن

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستان کے یواین مشن کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی کاسب سے بڑاریاستی اسپانسر ہے، بھارت کیجانب سےپاکستان کیخلاف دہشتگردی کے متعدد منصوبے بنائے گئے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو،اسٹاک ایکسچینج حملہ اس کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا ، جس میں بھارتی وزیرخارجہ کےبیان پر پاکستان کے یواین مشن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا
بھارت کی پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی سرپرستی کی مذمت کرتےہیں، بھارت نے خود کو دہشت گردی کیخلاف چیمپئن ثابت کرنے کی کوشش کی، درحقیقت بھارت دہشت گردی کاسب سے بڑاریاستی اسپانسر ہے۔

پاکستان یواین مشن کا کہنا تھا کہ بھارت کیجانب سےپاکستان کیخلاف دہشتگردی کےمتعددمنصوبےبنائےگئے، بھارت پاکستان کےخلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی،مالی مددکررہاہے، جس کا ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو،اسٹاک ایکسچینج حملہ ہیں جبکہ داسوواقعےمیں بھی بھارت ملوث ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی مشن نے کہا کہ پاکستان نےٹی ٹی پی،جےیواےکی بھارتی فنانسنگ پرڈوزیئرسلامتی کونسل کوپیش کیا ، ٹی ٹی پی،جےیواےپاکستان کےخلاف سرحدپارسےحملوں میں ملوث ہیں، دونوں کوبھارتی،افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مکمل حاصل حمایت ہے۔

مشن کا کہنا تھا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم نےافغانستان سےپاکستان میں دہشتگردی کےخطرےکواجاگرکیا، بھارت نےافغانستان امن عمل کمزورکرنے اور دہشت گرد کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے امن عمل روکنے کی کوشش کی۔

یو این پاکستان مشن نے مزید کہا کہ بھارت آرایس ایس ہندوتوانظریےکی رہنمائی کررہاہے، ہندوتوانظریےنےاسلام فوبیاکےمسئلےکومرکزی دھارےمیں شامل کیا، مقبوضہ وادی میں کشمیری اس نظریےکاخمیازہ بھگت رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں1لاکھ سےزائدبےگناہ کشمیری شہیدہوئے، بےگناہوں کوشہیدکرکےبھارت کو دہشت گردی کےخلاف کارروائی کی تبلیغ کااختیارنہیں جبکہ بھارت کیجانب سے سلامتی کونسل کے پاکستان کےڈوزیئر پر غور کرنے سے روک دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں