تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت نے دس ماؤ نواز باغی قتل کردیے

نئی دہلی : بھارتی پولیس پولیس نے دس ’ماؤ نواز ‘ باغی کو ہلاک کر دیا ہے‘ یہ کارروائی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع باج پور میں ماؤ نواز باغیوں کے مضبوط مراکز میں دو فروری کو کی گئی ۔

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کارروائی جنگلات پر مبنی اس علاقے میں کی گئی ہے جہاں ان باغیوں نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے تھے۔ ایک سینیئر پولیس افسر ڈی ایم اواستھی کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی خفیہ معلومات کی روشنی میں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے 10 باغیوں کی لاشیں اور اسلحہ قبضے میں لیا۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے جس علاقے میں یہ کارروائی کی گئی وہ ریاستی دارالحکومت رائے پور سے 415 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ آپریشن چھتیس گڑھ کی پولیس کے علاوہ ہمسایہ ریاست تلنگانہ کی سپیشل فورس ’گرے ہاؤنڈز‘ نے مشترکہ طور پر کیا۔ یہ فورس خاص طور پر باغیوں سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ چین کے انقلابی رہنما ماؤزے تنگ کے نظریات سے متاثر یہ باغی بھارت کے لیے سب سے بڑا داخلی خطرہ ہیں۔ ان باغیوں کے قبضے میں بھارت کے مشرقی اور وسطی حصوں کے کئی وسیع علاقے ہیں اور یہ بھارت کی کُل 29 میں سے 20 ریاستوں میں فعال ہیں۔ ماؤ نواز باغیوں کے اب تک کے ایک خونریز ترین حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے 76 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حملہ ریاست چھتیس گڑھ ہی میں 2010ء میں کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -